• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کے شمالی شہر اربیل میں ہوٹل پر فائرنگ سے ترکی کا سفارتکار ہلاک ہوگیاہے۔

عراقی حکام کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے کرد اکثریتی شہر اربیل میں واقع ایک پوش ہوٹل پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہاں شہر میں متعین نائب قونصل جنرل سمیت متعدد ترک سفارت کار دوپہر کا کھانا کھانے میں مصروف تھے۔

حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ترک حکومت نے ایک سفارتکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اربیل انتظامیہ نے شہر کی خارجی گزرگاہیں بند کردیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، اس دوران کسی کو شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں۔

دریں اثناء کرد عسکریت پسند تنظیم پی کے کے نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

دوسری جانب ترک صدارتی محل کی جانب سے ہلاک سفارت کار کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین