• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی جائیداد کا پتہ لگانا ہی کافی نہیں، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ایک سزایافتہ مجرم کے اثاثوں کی قرقی سے متعلق اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کسی کی جائیداد کا پتہ چلانا ہی کافی نہیں ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرنا ہوتا ہے ملزم نے منشیات بیچ کریہ اثاثے بنائے ہیں ، بارثبوت استغاثہ پرہوتا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی کو ئٹہ برانچ رجسٹری کے مقدمات کی اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر سماعت کی تو سائلین کے وکلاء نے کوئٹہ سے دلائل پیش کئے۔ انہوں نے ایک سزایافتہ مجرم کے اثاثوں کی قرقی سے متعلق اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صرف اثاثوں کی فہرست دینے سے جرم ثابت نہیں ہوجاتا ہے، ممکن ہے ملزم نے حلال کمائی سے بھی پیسہ بنایا ہو۔
تازہ ترین