• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلےماہ تک 50اضلاع میں قتل کےزیرالتوامقدمات ختم ہوجائینگے،چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ تک 50 اضلاع میں قتل کے زیرالتواء مقدمات ختم ہو جائینگے ، اب سپریم کورٹ مقدمات میں کسی صورت بھی التواء نہیں دے گی،مقدمات ملتوی کرنے کیلئے نہیں بلکہ سننے کیلئے مقررکئے جاتے ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی کو ئٹہ برانچ رجسٹری کے مقدمات کی اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ پر سماعت کی تو سائلین کے وکلاء نے کوئٹہ سے دلائل پیش کئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی التوا ء کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ، ماڈل کورٹس کی وجہ سے 10 اضلاع میں قتل کے زیر التوا ء مقدمات کی تعداد صفر ہوچکی ہے۔ انہوں نے قتل کے ایک مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جب شہادتیں کمزورہوں گی توملزم عدالتوں سے بری ہی ہونگے، سپریم کورٹ نے جھوٹے گواہوں کیخلاف کاروائی شروع کررکھی ہے اور اس وقت مختلف اضلاع میں 15جھوٹے گواہوں کیخلاف کارروائی چل رہی ہے۔
تازہ ترین