• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیوفلمز کی ”ہیر مان جا“ کے گانے کی دھوم صرف ایک دِن میں”10لاکھ “ ہٹس!!


کراچی (محمد ناصر) ”جیوفلمز “اور ”آئی آر کے فلمز“ کے اشتراک سے عید الاضحی پر پیش کی جانے والی خوبصورت فلم ” ہیر مان جا“ کے پہلے ہی گیت نے ہر طرف دھوم مچادی ہے۔ فلم کے ہیرو علی رحمان خان اور زارا شیخ پر عکس بند کئے گئے گانے ”ادی مار“ نے فلم بینوں کو اپنی طرف ایسا متوجہ کیا کہ دیکھنے والوں نے اس گانے کوسوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے بھی زائد مرتبہ دیکھ لیا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ مزید تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ شادی ٹریک ”ادی مار“ پنجابی گیت ہے جسے ہیر بی سہارا اور نندی کور نے اپنی سریلی آوازوں میں گایا ہے جبکہ اس کی مسحور کن موسیقی نے بھی سننے والوں پر سحر طاری کردیا ہے۔ ”ہیر مان جا “ بڑی عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ رومانس، ایکشن ، جذبات، احساس اور کامیڈی سے بھر پور فلم کے مرکزی کردار علی رحمان خان اور حریم فاروق ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں عابد علی، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل خٹک، شاز علی خان، میکال ذوالفقار، احمد علی اکبر، زارا شیخ، امینہ شیخ، سلیم معراج اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار اظفر جعفری اور پروڈیوسر عمران رضا کاظمی ، حریم فاروق اور عارف لاکھانی ہیں۔ موج مستیوں سے بھر پور فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین