• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں اینیمیشن اسٹوڈیو پر حملہ، ہلاکتیں 24 ہو گئیں


جاپان کے شہر کیوٹو کے مقامی اینیمیشن اسٹوڈیو پر آتش گیر مادے سے حملے میں24 افراد ہلاک ہوگئے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ ایک نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں 24 افراد ہلاک اور 35 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوگیا اور اسے زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین