• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کی گرفتاری نئی بات نہیں، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کےخلاف نیب مسلسل استعمال ہو رہاہے، نیب کی یک طرفہ کارروائیاں جاری ہیں، ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتےہیں۔


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برائےنام اور جعلی وزیراعظم کے خلاف کیسز پر ہر طرف خاموشی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اقتدار کو طول دینے کےلئے امریکا سے بھیک مانگی جارہی ہے، وزیراعظم امریکا کس ایجنڈے پرجارہےہیں؟

انہوں نے کہا کہ تاجروں کی کامیاب ہڑتال نےحکومت کی پالیسی کو مسترد کردیاہے، ہرشخص نااہل حکومت کافوری استعفیٰ چاہتا ہے۔

تازہ ترین