• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کورٹ غربی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو شہری کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ملزم افتخار الیاس کو پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ، عدالت نے تمام ثبوت و شواہد کی بناپر جرم ثابت ہونے پرمجرم افتخار الیاس کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا ، عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے ۔
تازہ ترین