ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان او رلاہور کی صفائی کو بہتر بنانے کیلئے صفائی کا نظام آئوٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا ہے، پہلے مرحلے میں ملتان اور لاہور کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو تحلیل کرکے مذکورہ شہروں کی میٹرو پولیٹن کےحوالے کردیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ ملتان اور لاہور میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے ن لیگ کی طرز پر ملتان اور لاہور کی صفائی کو آئوٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا ہے ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں ختم کرکے سرکاری ملازمین کو ٹھیکہ حاصل کرنیوالی کمپنیوں کو دیدیا جائے گا ، تنخواہوں اور دیگر مراعات کی ذمہ دار ٹھیکہ حاصل کرنیوالی کمپنیاں ہوں گی جبکہ بھاری تنخواہوں پر کمپنی ملازمین کے کنٹریکٹ منسوخ کردیئے جائیں گے۔