• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

کراچی میں رات گئے فائرنگ کر کےخاتون اور ایک شخص کو قتل کردیا گیا، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سکیٹر 20 کے قریب فائرنگ سےخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ابرار اور شہابہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول ابرار اور شہابہ نے پسند کی شادی کی تھی اور یہ لوگ 6 ماہ سے کراچی میں چھپ کر رہ رہےتھے۔ مرنے والوں کا تعلق بنوں سے تھا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، فائرنگ کی جگہ سے 15 خول بھی ملے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا، واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین