• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کی سپورٹ کیلئے جانے والے 4 کارکن حادثے میں زخمی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد جانے والے 4 نون لیگی کارکن زخمی ہو گئے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کو سپورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد جانے والے مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 4 کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی کے مطابق براہمہ باہتر انٹر چینج کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں مردان سے تعلق رکھنے والے 4نون لیگی کارکن انعام اللّٰہ، محبوب خان، عطاء الرحمان اور سید محمد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ مسلم لیگ نون کے کارکن مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان سے اظہارِ یکجتہی کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے پر مریم نواز کو آج طلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین