وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کی دو نشستیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ امریکا میں وزیراعظم کے ورلڈ بینک کے وفد سے بھی مذاکرات ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی اور اس کے بعد پاکستان بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔