• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہ و اہلبیتؓ دین اسلام کی اساس ہیں، مولانا اکرام خیری

برمنگھم (غلام مصطفیٰ مغل) صحابہ کرام و اہلبیت عظامؓ کی مقدس ہستیاں دین اسلام کی اساس ہیں۔ ان سے محبت ایمان اور ان کے ساتھ بغض و عداوت کفر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اکرام الحق خیری، صاحبزادہ امداد الحسن نعمانی نے مختلف شہروں میں دوران خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 19ویں سالانہ عظمت صحابہ و اہلبیت ؓ کانفرنس اتوار 21 جولائی کو ختم نبوت ؐ ایجوکیشن سنٹر برمنگھم میں بعد نماز ظہر ہوگی۔ کانفرنس کے روح رواں و منتظم اعلیٰ مولانا صاحبزادہ امداد الحسن نعمانی نے مولانا اکرام الحق خیری کی معیت میں مڈلینڈ کے مختلف شہروں کے دعوتی دورے مکمل کرلئے۔ اس سے پہلے ایک اجلاس میں کانفرنس کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعمانی نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی ختم نبوت ایجوکیشن سنٹر برمنگھم کی انتظامیہ نے عظمت صحابہ کرام و اہلبیت عظام رضی اللہ عنہم اجمعین کے مقدس نام پر انیسویں سالانہ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ ملک بھر کے علماء کرام اور کمیونٹی رہنمائوں کو دعوت نامے پہنچانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ جس کےلئے مختلف کمیٹیاں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس کانفرنس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کا حل پیش کرنے میں یہ کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی۔ صحابہ کرام و اہلبیت عظامؓ کا مقام و مرتبہ اور ان مقدس نفوس کے دامن سے وابستہ رہنے کے فوائد اردو و انگریزی میں علماء کرام بیان کریں گے۔ مولانا قاری عبدالرشید، مولانا قاری تصور الحق مدنی،مولانا اسد میاں شیرازی، مفتی فیض الرحمٰن اور دیگر نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کی وہ 21 جولائی اتوار کو بعد ظہر اپنے احباب کے ساتھ اس کانفرنس میں شریک ہوں۔
تازہ ترین