• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناءمیر کو تین رکنی آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو آئی سی سی کی تین رکنی خواتین کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لیزا استھالیکر اور بھارتی کھلاڑی متھالی راج بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر کلیئر کانر کو کمیٹی کی چیئرپرسن برقرار رکھا گیا ہے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس گذشتہ روز آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کےدوران منعقد ہوا۔ آئی سی سی خواتین کر کٹ کمیٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز ہے ، انہوں نے کہا کہ خواتین کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لئے بھر پور کوشش کروں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی ریکارڈ ساز پاکستانی کرکٹر کو کمیٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ خواتین کرکٹ کی بہتری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔ آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی شامل ہیں۔ ایم ڈی پی سی بی، آئی سی سی کے مستقل اراکین کی فہرست میں سے منتخب کیے گئے دو اراکین میں سے ایک ہیں۔

تازہ ترین