• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی سی سی آئی نے افغان کرکٹ بورڈ کو اوقات یاد دلادی

نئی دہلی (نیوز ایجنسیز) پاکستان میں کرکٹ سیکھ کر بھارت کا دم بھرنے والے افغان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی نے اس کی اوقات یاد دلادی۔ افغان ٹیم نے گذشتہ چند برسوں سے بھارت کو ہوم گرائونڈ بنارکھا ہے۔ اس بنا پر بورڈ حکام نے بی سی سی آئی سے درخواست کی کہ اس کے پلیئرز کو بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے تاکہ وہ مسابقتی کرکٹ سے زیادہ بہتر طور سے ہم آہنگ ہوسکیں لیکن یہ درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ عبوری انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان پریمیر لیگ بھارت میں منعقد کرانے کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی ۔ تاہم اس مطالبے پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان ٹیم کے انٹرنیشنل میچز کیلئے بھارت میں ہی متبادل اسٹیڈیمز کا انتظام کیا جائے۔ البتہ افغان پلیئرز کو ٹریننگ کیمپس اور تربیتی پروگرامز میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔ سی او اے کی میٹنگ کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے زیر انتظام ڈومیسٹک میچوں اور ٹورنامنٹس میں افغان کھلاڑیوں کی شرکت ممکن نہیں ہے۔ بی سی سی آئی نے دیرہ دھون اور اور گریٹر نوئیڈا میں افغانستان کو اسٹیڈیمز کی سہولتیں دے رکھی ہیں۔ افغانستان نے کہا کہ اسے مزید وینیوز فراہم کیے جائیں جس پر بورڈ نے جواب دیا ہے کہ اگر بھارت کی انٹرنیشنل سرگرمیاں متاثر نہ ہوں تو اس پر غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین