اسلام آباد (آئی این پی ) سینئر وکیل اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن علی ظفر نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے معذرت کے بارے میں وزارت قانون کو آگاہ کردیاہے۔علی ظفر نے حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے وزارت قانون کو لکھا ہے کہ انکے پاس پہلے ہی کام بہت ہے،خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔