• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،بی ایف اے کی کارروائی ،دوریسٹورنٹس سیل ،کینٹین کو جرمانہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں آپریشنل ٹیم نے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا جبکہ بی ایم سی ہسپتال میں قائم ہوٹل کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر (ر)بشیر احمد کی سربراہی میں آپریشنل ٹیم نےجمعہ کو سول ہسپتال کی کینٹین، جناح روڈ پر تین ہوٹلز کو نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر دو ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا جبکہ بی ایم سی ہسپتال میں قائم ہوٹل کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے میجر (ر) بشیر احمد نے بتایا ہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان اور فوڈ ورکرز کی عملی تربیت کے لیے عنقریب ماڈل کچن بنائے گی تاکہ انہیں اشیاء خوردنوش کی تیاری سے لے کر عوام کو فروخت کرنے کے تمام مراحل و اسٹینڈرڈز کے حوالے سے تربیت و آگہی دی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی و اشیاء خوردونوش کابہتر معیار برقرار رکھنے اور فوڈ انڈسٹری کی بہتری کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔  
تازہ ترین