• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا نظام مفلوج، گند ہ پانی سڑکوں پر جمع

سکھر (بیورو رپورٹ) اہم رہائشی و تجارتی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے سے گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہے ۔ فر یئر روڈ، تھلہ چوک، والس روڈ، ریجنٹ سنیما، شالیمار پھاٹک، لوکل بورڈ، تیر چوک سمیت دیگر علاقوں میں گٹر و نالیاں بند ہونے سے گند ہ پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کاروباری مراکز میں دکانداروں نے گندے پانی میں اینٹیں، پتھر، لکڑیاں رکھ کر عارضی گزرگاہیں بنائی ہیں ۔ شہریوںا و رتاجروں نے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ مفلوج نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ ہماری مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔

تازہ ترین