• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر بیراج کے مختلف دروازوں سے 5نعشیں برآمد

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر بیراج کے مختلف دروازوں سے 5نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے اپنی نگرانی میں پانچوں نعشیں بیراج کے گیٹوں سے نکلواکر تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچائیں۔ 2ہفتوں کے دوران سکھر بیراج کے مختلف دروازوں سے 10نعشیں برآمد کی گئی ہیں، جن میں 3خواتین اور 7مرد شامل ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی ہیں۔ ایدھی سکھر کے انچارج گل مہر کے مطابق سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 36 اور 42 سے 5نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تھانہ روہڑی کی حدود کھجور منڈی پولیس چوکی کے معرفت نعشیں تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کی گئیں، پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ایدھی سینٹر کے حوالے کی گئیں، شناخت نہ ہونے پر ایدھی کی جانب سے غسل و کفن دیکر نعشوں کو امانت کے طور پر نواں گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔

تازہ ترین