• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی حکومت آئی نہیں لائی گئی، سراج الحق

کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آئی نہیں بلکہ لائی گئی ہے اور جو لوگ اس حکومت کو لائے ہیں وہ بھی پریشان ہیں ۔ایک سال کے اندر تو نومولود بچہ بھی چلنے کے قابل ہوجاتا ہے لیکن یہ حکومت ابھی تک اپنے سہارے پر چلنے کے قابل تک نہیں ہوئی ہے ۔موجودہ حکومتیں نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت ہے ، وزیر اعظم عمران خان امریکہ پہنچ چکے ہیں ، ان کو امریکہ جانے سے قبل عوام کو اپنی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لینا چاہئےتھا اور بتانا چاہئےتھا کہ ان کا امریکہ میں ایجنڈا کیا ہے ۔آج ملک کے اندر قادیانیوں کے لیے جگہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان حقیقی معنوں میں تحریک اسلامی کا دست و بازو ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان اسلامی وخوشحال اور ایک روشن و تعلیم یافتہ پاکستان بنانے کا عزم اور جدوجہد کریں۔ 
تازہ ترین