• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسے نہ ہوتے تو قوم گمراہی کا شکارہوجاتی ، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوینر سید حاجی عبدالستار چشتی نےکہاہےکہ دینی مدارس انسانیت کے فلاحی ادارے ہیں ،ان دینی مدارس نےخاندانی عصبیت قوموں کی تفریق ذاتوں کی اونچ نیچ کو مٹا کراخوت اور بھائی چارے کوانسانیت کے سامنے رکھا،دینی مدارس اسلامی نظریہ کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں جو انتہائی مشکل حالات میں بھی دین اسلام کی اشاعت میں مصروف عمل ہیں، مشکلات کی پروا کئے بغیر دینی و روحانی مشن جاری رکھیں گے ۔ دینی اقدار کو پھیلانا، توحید و رسالت کا درس دینا مقصد ہے ۔ اگریہ مساجداور مدرسے نہ ہوتے تو قوم بے راہ روی اورگمراہی کا شکارہوجاتی لیکن ہمارے حکمران آج مغربی آقائوں کی خوشنودی کے لیے مدارس پر گھیرا تنگ کر رہے ہیں ان مدارس کو اپنے حال پر رہنے دو، مدارس کے خلاف گھیراتنگ کرنے والے دنیا میں نشان عبرت بن چکے ہیں ۔
تازہ ترین