• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، این اے 205پر تاریخ میں پہلی بار مہر سرداروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

سکھر (بیورو رپورٹ) ضلع گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205پر 23جولائی کو ضمنی انتخابات ہونگے، پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار مہر سردار ایک دوسرے کے درمیان مد مقابل ہیں اور ماموں و بھانجے کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش خان مہر اور آزاد امیدوار احمد علی مہر کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔ انتخابی مہم بھی اختتام پذیر ہوگئی ہے جبکہ انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے 22جولائی پیر کو ڈگری کالج گھوٹکی سے پولنگ عملے کو سامان مہیا کیا جائیگا جبکہ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 290پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین