• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کی رہائی کے بغیر وزیراعظم کا دورہ امریکہ ناکام رہیگا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)میر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بغیر وزیراعظم کا دورہ امریکہ ناکام رہے گا۔افغانستان سے انخلاء ضروری ،ہمیں کسی امریکی گیم کا حصہ نہیں بننا چاہئے، افغانستان سے امریکی انخلا اور وہاں پرامن نظام پاکستان کی ضرورت ہے۔ہمارے ہر حکمران نے امریکہ پر اعتماد کیا مگر اس نے ہر بار دھوکہ دیا۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت میں اکیلا چھوڑ کر ہمارے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ہمیں کسی امریکی گیم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔وزیراعظم جانے سے پہلے مشاورت کرتے تو ان کو زیادہ عزت ملتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کی لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا حکومت کو لانے اور سر پر بٹھانے والوں نے دیکھ لیا ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں۔سابقہ حکمران پارٹیوں کے نااہل لوگو ں کو اکٹھا کرکے حکومت بنانے والے جان چکے ہیں کہ یہ ڈلیور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اس لیے جلد ہی ان کا باب بند ہونے والا ہے۔ حکومت ایک سال میں ہی ڈھیر اور اسکی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔پورا نظام کسی وقت بھی زمین بوس ہو سکتا ہے۔ حکمرانوں کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں۔ حکومت کو لانے والوں کی امیدیں بھی دم توڑ چکی ہیں۔
تازہ ترین