• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ، ڈی آئی جی سکھر

سکھر(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی اظہر رشید خان نے اہم تنصیبات اور امتحانی مراکز کے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چینی انجینئرز سمیت دیگر بین الاقوامی افراد اور پولیو کی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی ۔ وہ اپنے دفتر میں سکھر ، گھوٹکی، خیرپورکے ایس ایس پیز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے،ڈی آئی جی سکھر نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ اہم تنصیبات ، عوامی مقامات ، امتحانی مراکز، پولیو کی ٹیموں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔
تازہ ترین