• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں، فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم قابلِ فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کرکے تاریخ رقم کر دی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کپتان کے شاندار استقبال پر امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عوامی وزیرِ اعظم نے عوامی انداز سے امریکا میں پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایسی ریاست کا تصور دیا جہاں کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا ملے، ریاستِ مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصور دیا گیا جہاں حکمران عوام کو جوابدہ ہوں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایسی ریاست کا تصور دیا کہ جہاں امیروں سے لے کر غریبوں پر خرچ کیا جائے۔

وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی جدو جہد اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اوورسیز اجتماع سے خطاب عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تازہ ترین