اسلام آباد......جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل ا لرحمان نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیں گے، اقتصادی راہداری کا مسئلہ اہم اورجےیوآئی اس کی خالق ہے ۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم ملکی مفاد کےخلاف سوچ سکتےہیں؟ کچھ قوتیں ملک میں غیر ملک کی ترقی کے نعرے لگاتی ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کامسئلہ اہم ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوںکوساتھ لےکرچلنےسےان کی محرومیاںدوراوردہشتگردی کم ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ترقی پزیر نہیں پسماندہ ملک ہے،پانی کے بڑے وسائل موجود ہونے کےباوجود عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔