آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگز نیشنل چیمپئن شپ کے بلوچستان گروپ کے فائنل راؤنڈ مکمل ہوگئے۔

گوادر نے کچلاک کو فائنل میں 2-1 سے شکست دے کر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل راؤنڈ کراچی میں 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جہاں چاروں صوبوں کی چیمپئن ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر مدمقابل ہوں گی۔

فاتح ٹیم بحیثیت نیشنل چیمپئن 12 تا 20 اکتوبر سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے یونان کے شہر کریٹ کا ٹکٹ حاصل کرے گی۔

بلوچستان کے نیشنل چیمپئن شپ کے کوالیفائر کا انعقاد المنتظر فٹسال گراؤنڈ، علمدار روڈ،کوئٹہ میں کیا گیا۔

گروپ ’اے‘ میں کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی، بسما اور دالبندین کی ٹیموں نے شرکت کی۔

کوئٹہ نے 6 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

گروپ ’بی‘ میں سبی، نوکنڈ، سوراب، ہرنائی۔ گروپ سی میں گوادر، پنجگور، تربت، ڈھاڈر۔ گروپ ’ڈی‘ میں کچلاک، نوشکی، قلعہ سیف اﷲ، خضدار جبکہ گروپ ’ای‘ میں قلات، لورالائی، مچھ اور گندی جنگل کی ٹیمیں شامل ہیں۔

کوئٹہ، سبی، گوادر، کچلاک اور قلات کی ٹیموں نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کیا۔

کوئٹہ کی ٹیم کو ڈرا کے ذریعے بائی ملا۔ پلے آف میچز میں گوادر نے سبی کو 7-3 اور کچلاک نے قلات کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جہاں گوادر نے کچلاک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل میں گوادر کے مقابل کوئٹہ تھی۔ گوادر نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو فائنل میں بھی جاری رکھا اور کوئٹہ کی ٹیم کو 3-1 سے شکست دے کر بلوچستان کی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید