• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فینسی،غیرمعیاری نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف مہم یکم اگست سے شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس یکم اگست سے کراچی کی سطح پرفینسی ،غیرمعیاری نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں،گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کررہی ہے،ترجمان ٹریفک پولیس نےعوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی موٹرسائیکلوں،گاڑیوں پر محکمہ ایکسائزسندھ کی جانب سے جاری کردہ معیاری نمبرپلیٹس کی تنصیب کو ہی یقینی بنائیں اور جنہیں نمبر پلیٹس جاری نہیں کی گئیں وہ منظور شدہ نمونے کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں بصورت دیگر آپ پرجرمانہ عائد کرنے کے ساتھ موٹر سائیکل،گاڑی ضبط بھی کی جاسکتی ہے ۔
تازہ ترین