ٹھٹھہ (نامہ نگار) پولیس نے عدالتی حکم پر تحقیقات کے بعد ایک ماہ قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم بچے احسان علی ولد قوت علی شاہ کی موت کا ذمہ دار میونسپل انتظامیہ اور سی ایم او کو ٹھہراتے ہوئے سیشن جج کے حکم پر متوفی کے والد قوت علی شاہ کی مدعیت میں سی ایم او اقبال پھلپوٹو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔