• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرید عباس نے حالت نزاع میں صرف ایک لفظ عاطف ادا کیا، میں نے بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے،سسرعظیم خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹی وی اینکرپرسن مرید عباس کے سسرکا کہنا ہے کہ مقتول نے نزاع کی حالت میں زبان سے صرف ایک لفظ عاطف ادا کیا تھا،انھوں نے ہی ملزم عاطف کے دفترسے پولیس کو اطلاع دی تھی اور ملزم عاطف زمان کے کاروبار میں، میں نے بھی 50 سے 60 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، جبکہ ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کے


بھائی کا دعوی ہے کہ ندیم کے اقدام خودکشی کی وجہ معاشی حالات ہیں نہ قتل کیس کی تحقیقات کا دباؤ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقتول ٹی وی اینکرپرسن مرید عباس اور خضر حیات کے قتل کے سلسلے میں مقتول مرید عباس کے سسرعظیم خان اوردہرے قتل کے ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کے بھائی عقیل نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے موقع پر دہرے قتل میں ملوث ملزم کے ڈرائیور کے بھائی عقیل نے ندیم کی جانب سے اقدام خودکشی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا تھاکہ ندیم نے خودکشی کی کوشش بیوی سے جھگڑے کے بعد کی، بھائی سے متعلق مختلف خبریں چل رہی تھیں بھائی نے بیوی سے جھگڑا کیا تھا بھائی گزشتہ 6 ماہ سے عاطف زمان کے پاس ڈرائیونگ کر رہا تھا ،عاطف زمان نے پچھلے ماہ سے بھائی کو تنخواہ بھی نہیں دی تھی بعد میں مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کا واقعہ ہوگیا انھوں نے بتایا کہ بھائی ندیم کے دو شیر خوار بچے ہیں،معاشی حالات اس قدر خراب ہوگئے تھے کہ بچوں کے دودھ کے پیسے نہیں تھے، معاشی حالات کی وجہ سے ندیم کا روز اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوتا تھا اس دن بھی اہلیہ سے جھگڑے کے بعد ندیم نے ٹائی فون پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی اس کا مرید عباس قتل کیس کی تفتیش کا کوئی تعلق نہیں ہے،

تازہ ترین