• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ماضی کے برعکس عمران خان سے آداب کے مطابق مصافحہ

لاہور(صابر شاہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےدوران طویل مصافحہ کرنے کی اپنی روایت کو برقرار نہ رکھا اور عمران خان سے آداب کے مطابق مصافحہ کیا،امریکی صدر نےجاپانی وزیراعظم، کینیڈین وزیراعظم اور فرانسیسی صدر سے طویل مصافحے کیے تھے۔ عالمی رہنمائوں کے ساتھ ناموزوں طریقے سے مصافحہ کرنے کے حوالے سے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہائوس کے دروزاے پر انکا استقبال کرتے ہوئےصرف کچھ سیکنڈز کےلئے ہاتھ ملایا تاکہ حسب
معمول تصویر لی جاسکے۔امریکی صدر کی جانب سے انتہائی مختصر مصافحے نے کئی امریکی اور مغربی میڈیا کے تجزیہ کاروں کو چونکاکر رکھ دیا۔ماضی میں ٹرمپ نے جاپانی وزیرا عظم سے فروری 2017 میں ملاقات کےدوران 19 سیکنڈزکا طویل مصافحہ کیا تھا جسے امریکی اورعالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی تھی۔فروری 2017 میں جب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے ٹرمپ سے ملاقات کی تو وہ پہلے سے ہی اس مصافحے کےلئے تیار تھے۔اپریل 2018میں فرانسیسی صدر نے جب امریکا کا دورہ کیا تو ایمانوئل ماکغون سے بھی ٹرمپ نے طویل مصافحہ کیاتھا۔مئی 2017میںدونوں عالمی رہنمائوں کے درمیان مصافحے نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے درمیان توجہ حاصل کی تھی۔
تازہ ترین