• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹ لندن میں واقع شاپنگ سینٹر میں بڑی آگ بھڑک اٹھی

لندن (پی اے)ایسٹ لندن میں واقع ایک شاپنگ سینٹر میں بڑی آگ بھڑک اٹھی۔ 125فائر فائٹرز 20فائر انجنوں کے ساتھ والتھس سٹوو کے سیلبورن روڈ پر واقع دی مال شاپنگ سینٹر کی آگ بجھانے میں مصروف تھے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق چھت کا ایک حصہ جل گیا اور ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ والتھم فاریسٹ پولیس نے کہا ہے کہ افسران ایک بڑے واقعہ سے نمٹ رہے ہیں اور لوگوں کو دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مال میں 66سٹورز ہیں جبکہ چھوٹے سے بالائی علاقے میں ریسٹورنٹس ہیں موقع پر موجود سٹیشن منیجر سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ دھواں اس قدر زیادہ ہے کہ ہم مقامی شہریوں کو مشورہ دیں گے کہ وہ جب تک عملہ آگ پر قابو پاتا ہے اپنے دروازے اورکھڑکیاں بند رکھیں مقامی سڑک بند ہے اس لئے ڈرائیوروں کو جہاں تک ممکن ہو سکے علاقے سے دور رہنا چاہئے۔
تازہ ترین