فلو ریڈا (جنگ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت نے سابق ریسلر ہلک ہوگن کی سیکس ٹیپ جاری کرنے پر گوکر ویب سائٹ کو ساڑھے 11 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ہلک ہوگن کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیویارک کی ایک ویب سائٹ نے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اور یہ ویڈیو خبری اہمیت کی حامل نہیں تھی۔ہلک ہوگن نے ویب سائٹ پر ہرجانے کا مقدمہ کیا ہوا تھا۔ مقدمے کو آزادی صحافت اور معروف شخصیت کے نجی زندگی کے حق کے درمیان لڑائی کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔واضح رہے کہ ہلک ہوگن نے 1980 اور 1990 کی دہائی پر مشتمل اپنے طویل کیریئر میں پروفیشنل ریسلر کے طور عالم گیر شہرت حاصل کی تھی۔