• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ٹرمپ ملاقات سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں،سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور امریکی صدر کی ملاقات سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کی تلخ تاریخ ہے ،فرید پراچہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لئے پاکستان کو خود کچھ کرنا پڑے گا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ کل کی ملاقات دو ریاستوں کے درمیان معمول کا رابطہ ہے۔عمران خان کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئیے۔امریکی صدر کا رویہ اسی وقت دوستانہ ہوتا ہے جب دوسرا ان کی منشاء کےمطابق چل رہا ہو۔عمران حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس موقع پر امریکی صدر پر زور دے کہ وہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں پاکستان کا ساتھ دے۔
تازہ ترین