• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ سے مفاد پرست عہدیداروں کا خاتمہ کیا جائے، عطاکاکڑ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان باکسنگ ایسو سی ایشن کے قائم مقام صدر بابائے اسپورٹس عطا محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے دیانت داری لگن کے ساتھ عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، باکسنگ کے کھیل سے مفاد پرست عناصر کا خاتمہ ضروری ہے، سیف گیمز میں دس گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم آج تیسرے درجے کی ٹیم بن چکی ہے۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ جب تک دیانت دار اور سلجھے ہوئے لوگ کھیلوں میں آگے نہیں آئیں گے ملک سے کھیلوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔فیڈریشن کے عہدیدار کو خود ٹور کرنے کے بجائے باکسروں کو غیرملکی دوروں پر بھیجنا چاہئے اور باکسنگ سے گروپنگ کا خاتمہ کرنا چاہئے۔ پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے میرے خدمات ان سب سے زیادہ رہے ہیں پاکستان نے دو عالمی پروفیشل باکسرز دیئے ہیں دونوں رشید بلوچ اور محمد وسیم میرے شاگرد ہیں میں نے کبھی بھی عہدے یا غیرملکی ٹورز کیلئے روز نہیں دیا سب سے زیادہ باکسرز بھی میں نے پیدا کئے حکومت انقلابی اقدامات کرے اور عہدوں کی لڑائی اور قبضہ گروپ کا خاتمہ کرے۔
تازہ ترین