• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،36ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےایک منشیات فروش، 13 ناجائز اسلحہ بردار14 جواری، 6 بھکاری، 2گیس / پٹرول ری فل کرنےوالوں سمیت36ملزمان گرفتارکرکے25 لٹر شراب، ریوالور، 3عدد رپیٹر12بور، 3عدد بندوق12بور ، 2عدد گن، کلاشنکوف، 2عدد پسٹل معہ 4 گولیاں ،زر جواء 14300 روپے برآمد کرلئے۔ پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم تنویر سے 25لٹرشراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ سٹی جلالپورکے علاقے میں پولیس نے 10افراد کیخلاف ناجائز اسلحہ کےمقدمات درج کرلئے۔پولیس کینٹ نے بستی خداداد میں مبینہ طور پر تشددسے ہلاک ہونے والے سلیم کا مقدمہ درج کر لیا۔تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔مقدمہ متوفی کے بھائی عبدالجبار کی درخواست پر درج کیا گیاہے۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں بوگس چیک دے کر فراڈ کرنے کے الزام میں ایک شخص رستم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان محمد علی اور مسماۃ شہلا گل کو،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان سلطان اور مسماۃ زبیدہ کو،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم غلام عباس کو، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمہ زبیدہ کولوگوں کو تنگ کر بھیک مانگنے پر قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھا نہ قطب پور نےبابرٹائون میں اختر حسین کو بجلی میٹر ٹمپرڈ کرکے بجلی چوری کرنے پرمقدمہ درج کرلیا،موٹرسائیکل پر جعلی و بوگھس نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے پر پولیس تھا نہ ممتازآبادنے فرحان ،آصف، خالدکو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے، تھا نہ بوہڑ گیٹ پولیس نے کرایہ نامہ تھا نہ میں درج کروائے بغیر رہائش اختیار کرنے پر کرائے داریاسر شفقت اورمکان مالک نعیم کمبوہ کے خلاف عارضی رہائش کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین