• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ملتان ڈویژن کے3سیکشنوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز اور جی ایم کے سالانہ معائنے سے2 ماہ قبل ریلوے انتظامیہ نے ملتان ڈویژن کے3سیکشنوں پر تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ کوارٹر کے دونوں اعلیٰ افسران نے ستمبر کے آخری ہفتے میں ملتان سے ساہیوال، خانیوال سے سرگودھا اور لودھراں سے خان پور تک ریلوے سسٹم کا معائنہ کرنا ہے جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ریلوے افسران نے سمہ سٹہ سٹیشن کا معائنہ کیا اور موقع پر خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
تازہ ترین