• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورسیز چائنیز ایسوسی ایشن پاکستان اور راولپنڈی چیمبر کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد (اے پی پی) اورسیز چائنیز ایسوسی ایشن پاکستان(او سی اے پی) اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے مابین مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط ہوئے ہیں دستخطوں کی تقریب میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین چن زونگ ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین لا جلیلین ،ڈائریکٹر لیو چنگ قوان جبکہ راولپنڈی چیمبر کی جانب سے صدر آر سی سی آئی میاں ہمایوں پرویز، سینئر نائب صدر ثاقب رفیق، سیکرٹری عرفان منان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پراو سی اے پی کے چیئر مین نے کہا کہ اس سمجھوتے سے دو طرفہ تجارت بڑھانے ، مارکیٹنگ اور مشترکہ اقدامات کے فروغ میں مدد ملے گی ۔مصنوعات کی نشاندہی اور ان کی تشہیر اور خدمات کے حوالے سے ڈیٹا بیس قائم کیا جائے گا۔ باہمی اعتماد اور شفافیت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معائدہ دونوں ملکوں کی تاجر برادریوں کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا چن زونگ نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ یہ ایم او یو ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کمپنیوں کی دلچسپی اور اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اس سمجھوتے سے تجارتی وفود کے تبادلوں ، کاروباری معلومات اور نمائشوں کے انعقاد میں بہت مدد ملے گی۔
تازہ ترین