• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان بورڈ میں میٹرک آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ام ہانی کے اعزاز میں تقریب،شیلڈ دی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں نوازشریف جانثار تحریک کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ عبداللہ اور چیئرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا وطالبات کیلئے خصوصی انعامات کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان بورڈ میں میٹرک آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ ام ہانی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آرٹس گروپ میں پنجاب بھر میں اس طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور یہ ملتان کا فخر ہے ان کیلئے کیش پرائز اور فری تعلیم کا اعلان کیا جائے ،اس موقع پر طالبہ کو شیلڈ دی گئی تقریب میں درجنوں افراد نے شرکت کی ۔
تازہ ترین