• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ کے بچے کی سال گرہ کا دن قریب ہے۔ آپ اس کا کمرا، میز وغیرہ خاص سجانا چاہتی ہیں، لیکن سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کروں، کیسے کروں ،پریشان نہ ہوں ، کچھ مدد تو ہم بھی آپ کی کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو سال گرہ کے دن کھانے کی میز پر گلابی یا نیلے رنگوں سے سجائیں۔ میز پر اس رنگ کا میز پوش بچھائیں اور ان ہی رنگوں کی موم بتیاں میز کے وسط میں رکھیں۔ لیکن میز کو اشیا سے بہت نہ بھریں۔ آپ کو ہم نے چند مشورے دے دیئے۔ اس کے علاوہ بچے کی پسند کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہتمام خاص کریں۔ ہماری طرف سے آپ کو اپنے بچے کی سال گرہ مبارک ہو۔ بچے کی سالگرہ کےلیے سجاوٹ میں اُن تمام چیزوں کی فہرست بنائیں، جس میں آپ کےبچے کی دل چسپی ہو، تاکہ وہ اپنے اس خوبصورت دن کو مزید یاد گار بناسکے۔ عموماً بچوں میں یہ بات نوٹ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے دن اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی دلچسپی کاسامان پیدا کرتے ہیں۔ 

اس لیے آپ بھی ایسا ہی کریں ہمارا ایک مشورہ ہے کہ اگر بیٹے کی سال گرہ ہے تو نیلا رنگ اور بیٹی کی ہے تو گلابی رنگ کا پلاسٹک کا میز پوش لیں، اس پر بچے کےلیے سالگرہ کے حوالے سے خاص پیغام لکھیں۔اس کے بعد اُسے پٹیوں کی صورت میں کاٹ کر دروازے کی چوکھٹ پر مضبوط چھڑی کے ساتھ اس طرح لٹکا ئیںکہ پیغام پڑھا جائےپٹیوں کے کاٹے بغیربھی لٹکا سکتی ہیں۔ ایسے میں بچے کےننھے منے دوست ،جب اس کےنیچےسےگزریںگے تو بےحد خوشی محسوس کریں گے،سالگرہ میں بچے اپنے پسندیدہ رنگوں اور کارٹون کریکٹرزکی بنی چیزوں سےبھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بچوں کی سالگرہ پر دئیے جانے والے تحائف کو نئے اندازسے پیک کریں،انہیں سفیدیا براؤن آرٹ پیپر میں پیک کریں اور پھر بچوں کی پسند کی مناسبت سے مختلف ڈیزائن کےاسٹیکرز اور تصوریں لگاکر اُس پر اپنی طرف سےمبارک باد کاپیغام لکھیں۔ اس طرح تحفہ نہ صرف خوبصورت دکھائی دے گا، بلکہ تحفہ کھولنے والا بھی اچھاتاثر پیدا کرے گا۔

بچوں کی سالگرہ پر آپ صبح کے وقت انہیں پر مسرت احساس دلانے کے لیےان کے جاگنے سے پہلے مختلف رنگوں میں غبارے پھلا کر اس کے ساتھ دھاگا باندھ لیں اور دھاگے کو کسی ٹافی یا چاکلیٹ سے باندھ کر بیڈ کے ساتھ ہی فرش پر رکھ دیں، جس سے غبارے بیڈسے اُوپر کی جانب اٹھتے ہوئے نظر آئیں گے۔ بچے جب صبح نیند سے جاگیں گے تو خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے۔

تازہ ترین