• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری کوشش سے کیس جلدی ختم ہو رہے ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ایک مقدمہ قتل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری کوشش سے کیس جلدی ختم ہو رہے ہیں، 2016 کا مقدمہ آج 2019 میں ختم ہو رہا ہے، پہلے ایسے مقدمات 15 سالوں میں یہ مراحل طے کرتے تھے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز مقدمہ قتل کے ملزم صداقت علی کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی تو فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے اور کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی اپیل خارج کردی ،چیف جسٹس ریمارکس دیئے کہ پچھلے دنوں کوئٹہ کا ایک کیس تین ماہ میں ختم کیا گیا ، مجھے خوشی ہے کہ ہماری کوشش سے کیس جلدی ختم ہو رہے ہیں،یاد رہے کہ ملزم صداقت علی کو رخسانہ بی بی کے قتل کے الزام میں ٹرائل کورٹ نے عمر قید سنائی تھی،جس کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے لاہورہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،جس کے خلاف ملزم نے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی تھی۔
تازہ ترین