• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: حج کس شخص پر فرض ہوتا ہے، یعنی اس کا نصاب کیا ہے ؟ (یاسر خان)

جواب: کسی عاقل بالغ مسلمان شخص کے پاس قرضہ کی رقم منہا کرنے کے بعد اگر اتنی رقم موجود رہے جس سے زندگی میں ایک بار مکہ مکرمہ تک آنے جانے کے سفر، اور وہاں پر کھانے، پینے ، رہنے اور قربانی وغیرہ کے خرچہ ، اور اہل وعیال کے لیے حج سے واپسی تک کے خرچہ کا بندوبست ہوسکتا ہے تو ایسے شخص پر حج فرض ہوجاتا ہے، موجودہ زمانے میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے حج کرنے کے لیے جتنی رقم کا اعلان ہوتا ہے ( اگر قرض ہے تو قرض کی رقم اور اہل وعیال کے لیے حج سے واپسی تک کے خرچہ کی رقم منہا کرنے کے بعد) اتنی رقم موجود ہے تو زندگی میں ایک مرتبہ حج کرنا فرض ہوجاتا ہے۔(1/727، 728، کتاب الحج ، ط؛ دارالکتب العلمیہ)

تازہ ترین