جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم جیلیں بھر دیں گے لیکن حکومت کو نہیں مانیں گے۔
پشاور کے رنگ روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات جعلی تھے، اب پورے ملک میں عمران خان سلیکٹڈ نہیں، ریجیکٹڈ ہوگئے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے خطاب میں کہا کہ ساری اپوزیشن ان کو نکالنے کےلیے اسلام آباد جائے گی۔
دوسری طرف کراچی کے باغ جناح میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے۔