• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی: فائرنگ سے میاں، بیوی، بیٹی قتل

پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں تہرے قتل کی واردات پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے میاں، بیوی اور ان کی بیٹی کو قتل کر دیا۔

ملزمان قتل کی واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ سے تعلق رکھنے والا سید صفدر کرمانی اپنی اہلیہ صنم بتول اور دو بیٹیوں کے ہمراہ حبیب آباد جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں صفدر، اس کی اہلیہ صنم بتول اور ایک بیٹی عروہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق صفدر کرمانی عرف سوہنے شاہ نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں۔

تازہ ترین