• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کو حکمرانوں نے دھوکے سے فرار کرادیا،سراج الحق

شاہپورچاکر(نامہ نگار) پاکستان میں غلامان رسول اور غلامان اوبامہ کے درمیان جنگ ہے فتح غلامان رسول کی ہوگی،پرویز مشرف کو حکمرانوں نے دھوکے سے فرار کرادیا۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے شہدادپور میں منعقدہ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور نواز لیگ بیس کروڑ عوام کے جذبات اورمفادات کی بجائے امریکا کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ تمام دینی جماعتوں کو ناموس رسالت کے لیے متحد ہونا پڑیگا نواز لیگ سیکولر پاکستان کے لیے کام کررہی ہے مگر جب تک ایک بھی عاشق رسول زندہ ہے ایسا نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو حکمرانوں نے دھوکے سے فرار کرادیا جو مشرف پاکستان میں منہ سے آکسیجن نہیں اتارتا تھا وہ باہر جاکر پارٹی میٹنگ کررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریبوں کے لیے الگ امیروں کے لیے الگ قانون ہے انھوں نے مزید کہاکہ نیب کے کردار پر افسوس ہوتا ہے اربوں کی کرپشن کرنے والوں سے کچھ روپے لیکر ان کو چھوڑدینا انصاف نہیں اب وقت آگیا ہے کے عوام سچے۔دیانتدار لوگوں کا ساتھ دیں کیونکہ عوام کب تک سانپوں کو دودھ پلاتی رہے گی ان کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت غلامان اوبامہ کی ہے ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک اسلامی ریاست نہیں بن سکتا ملک میں جاری کرپشن کےخاتمے کےلیے کرپشن فری پاکستان تحریک شروع کی ہے عوام ہمارے ساتھ چلے اس موقع پر صوبہ سندھ کے امیر معراج الہدیٰ ۔اسدﷲبھٹو۔عبدالعزیز غوری ۔ارشادظفربخاری اور عظیم بلوچ بہی موجود تھے بعدازاں سینیٹر سراج الحق نے انجمن تاجران شہدادپور کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی جہاں تاجر رہنما حاجی جاویدقریشی کنور جمیل و دیگر نے سندھ کی روایتی تحفے۔اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔
تازہ ترین