• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔


پی سی بی کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تاہم محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ آسان نہیں، 2020 کے ٹی20 ورلڈ کپ اور دیگر میچز کے لیے فارم اور فٹنس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں119 وکٹیں حاصل کیں ۔

محمد عامر نے پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد 22 ٹیسٹ میچز کھیلے، پابندی سے قبل انہوں نے 14 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

گزشتہ برس بھی محمد عامر نے ایک انٹرویو میں ریٹائر ہونے کا اشارہ دیا ۔

ذرائع کے مطابق ‏محمد عامر کیرئیر کو لمبا کرنے کے لیئے ٹیسٹ کا بوجھ برداشت نہیں کرنا چاہتے تھے۔

تازہ ترین