• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کے پاس جا کر ووٹ نہیں مانگے، شبلی فراز کی وضاحت

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات سے متعلق جھوٹ بولا اور غلط بیانی کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے پاس جاکر ووٹ مانگیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم نے صرف یہ کہا کہ جو کام آپ کررہے ہیں،اس سے سینیٹ کا نقصان کر رہے ہیں، ابھی بھی وقت ہے کہ آپ تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کو ہر گز ملتوی نہیں کریں گے،ہم چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور اپوزیشن کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن بہانے بنائے گی کہ ہمارے سینیٹرز حج پر چلے گئے ہیں تحریک عدم اعتماد ملتوی کی جائے لیکن ہم ایسا ہرگز نہیں کریںگے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں،ہم الیکشن لڑیں گے،احتساب بھی ہوگا اور اپوزیشن کی بلیک میلنگ کو ناکام بنائیں گے۔

تازہ ترین