ملتان(نمائندہ جنگ) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نجی دورہ پرملتان پہنچے جہاں انہوں نےدربار حضرت شاہ رکن عالم‘حضرت بہاءالدین زکریا اور دربار شاہ گردیز پرحاضری دی۔بھارتی ہائی کمشنر نے امریکی صدرکی کشمیر پر ثالثی کےسوال کا جواب نہ دیا اورکہاکہ آج ملتان کی بات کریں،دربار حضرت شاہ رکن عالم پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےکہاکہ ملتان آناانکی دیرینہ خواہش تھی‘ملتانیوں نےجومحبت دی ہمیشہ یادرہےگی۔