• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سجا دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ

دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں سج گیا ہے جو گیارہ روز تک جاری رہےگا۔

اس کتب میلے میں 10 لاکھ سے زائد انگریزی کی ہر مصنف کی کتابوں پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک رعایت ہوگی جبکہ نمائش 5 اگست تک جاری رہے گی جس میں عوام دن اور رات میں کسی بھی وقت شرکت کر سکتے ہیں۔

نمائش کا افتتاح سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور کراچی میں ملائیشیاء کے قونصل جنرل خیر النظران عبد رحمان نے کیا۔

بگ بیڈ وولف بُک سیل کی جانب سے لاہور میں کامیابی کے بعد ایکسپو سینٹر کراچی میں پہلی بار دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی یہ نمائش مسلسل 24 گھنٹے کھلے رہنے کی منفرد خصوصیت کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس کتب میلے میں کتابوں کے شائقین کو اپنے پسندیدہ موضوعات سے متعلق کتابوں کی رسائی حاصل ہو گی جبکہ عالمی ادب بشمول آرٹ، آرکیٹیکچر، تاریخ، سائنس، شاعری سمیت مختلف موضوعات کی کتابیں بھی دستیاب ہوں گی۔

تازہ ترین