• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ گھرعرفان صدیقی کے نام نہ کرایہ داری ایگریمنٹ، مریم اورنگزیب

لاہور(ٹی وی رپورٹ، جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی عرفان صدیقی پر درج مقدمے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ گھرعرفان صدیقی کے نام ہے نہ کرایہ داری ایگریمنٹ، استادوں کو ہتھکڑیاں لگانےکی روایت رکھی گئی ہے، جعلی ایف آئی آر میں ضمانت نہیں بلکہ بریت ہونی چاہیے، ان کا قصور یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس گھر کی وجہ سے عرفان صدیقی پر مقدمہ ہوا وہ ان کا ہے ہی نہیں ،یہ گھر ان کے بیٹے کا ہے جو انہوں نے کرائے پر دیا، ان کے بیٹے نے گھر 20 جولائی کو کرائے پر دیا۔
تازہ ترین