• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز فضل الرحمان سے خود نہیں ملے انہیں پارٹی قیادت نے بھیجا، فواد چوہدری

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرریلوے شیخ رشید کے موقف کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز سمیت کسی کی کوئی کھچائی نہیں کی گئی ‘مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات پارٹی قیادت کی مرضی سے ہوئی ‘ ہمارے دھرنے میں لوگ خود آئے مولانا فضل الر حمن مدرسے کے بچوں کو استعمال کرر ہے ہیں‘ عرفان صدیقی کی گرفتاری کا سیاسی انتقام سے تعلق نہیں،عرفان صدیقی کو ہتھکڑی نہیں لگنی چاہیے لیکن ان کی گرفتاری کا احتساب یا سیاسی انتقام سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ شبلی فراز مولانا فضل الرحمان سے خود نہیں ملے بلکہ انہیں پارٹی قیادت نے بھیجا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نہ صرف اپوزیشن کو ریلی اور جلسوں کی آزادی دینے کا فیصلہ ہوابلکہ اپوزیشن رہنمائوں کیخلاف گزشتہ ہفتے قائم مقدمات ختم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ ہمارے دھرنے میں لوگ خود آئے مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرر ہے ہیں۔
تازہ ترین